چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلی کی شناخت

   

دھمتری: چھتیس گڑھ میں ہفتہ کو انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلی کی شناخت منگل مدکام عرف اشوک کے طور پر ہوئی ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے مارے گئے ماؤنواز پر 5 لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھاجو ہفتہ کو دھمتری۔گڑیابند کی سرحد پر مارا گیا۔
سیمرا جنگل کی پہاڑیوں میں ممنوعہ ماؤنواز تنظیم گوبرا ایل او ایس کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی۔ 25-30 کی ایک ٹیم ماؤنوازوں کے تلاشی آپریشن پر نکلی تھی۔ تلاشی مہم کے دوران دوپہر 2 بجے سیمرا کے جنگل میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ممنوعہ مسلح ماؤنوازوں نے خودکار ہتھیاروں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس پارٹی ڈی آر جی ٹیم نے اپنی حفاظت کے لیے درختوں اور پتھروں کی آڑ سے نکسلیوں پر فائرنگ کی جس میں ایک نکسلی مارا گیا تھا۔