چھتیس گڑھ سے تمام نشستیں جیتنے کا قومی صدر بی جے پی کا اعلان

   

راج نند گاؤں (چھتیس گڑھ) /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی چھتیس گڑھ میں تمام 11 لوک سبھا نشستوں پر کامیاب رہے گی ۔ حالانکہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں اس نے 90 اسمبلی نشستوں میں سے صرف 15 نشستیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پارٹی کے خلاف اپوزیشن کی سازش تھی اور اس کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ کروائی جانی چاہئیے ۔ وہ راج نند گاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ بی جے پی نے اپنے تمام 10 موجودہ ارکان پارلیمنٹ کی کامیابی کا تیقن دیا ہے ۔ پارٹی نے اس بار تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں ۔ حالانکہ چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کے تازہ ترین حملہ میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی اور دیگر 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
https://urdu.siasat.com/wp-admin/post-new.php