رائے پور، 27 مئی (یواین آئی) چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پیر کو درگ اور رائے پور میں کل دو نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر تین ہو گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق رائے پور کے اونتی وہار علاقے میں رہنے والی 50 سالہ خاتون میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم تحقیقات میں خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے انفیکشن کا ذریعہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے ۔ متاثرہ خاتون کا علاج ایم ایم آئی نارائنا اسپتال میں جاری ہے ۔ درگ ضلع میں بھی ایک نیا کورونا متاثرہ مریض سامنے آیا ہے ۔ انتظامیہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں، پرہجوم علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری پر عمل کریں۔