درگ: چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے بھیلائی سیکٹر1 میں ہفتہ کی شام ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس میں ایک لڑکی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی جب کہ دو زخمی ہو گئے اور ان کی حالت نازک ہے ۔ گاڑی میں چار لوگ سوار تھے ۔اس حادثے میں کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ یہ واقعہ تھانہ بھٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مرودہ کے رہنے والے لکیندر اوئی کے اور دیپیکا کور کے طور پر کی گئی ہے جبکہ پرم ویر سنگھ اور پونم کور شدید زخمی ہیں۔ جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔