بلاسپور ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر اجیت جوگی کے فرزند امیت جوگی کو سہ شنبہ کے دن ریاست کے ضلع بلاسپور میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے انتخابی حلفنامہ میں جعل سازی کی تھی اور بعض چیزوں میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔