چھوٹے آنگن واڑی مراکز کو بڑا بنائے جانے کی منظوری

   

جے پور: راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے 6204 منی آنگن واڑی مراکز کو بڑے آنگن واڑی مراکز میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ محکمہ بہبودی خواتین واطفال کے تحت مربوط چائلڈ ڈیولپمنٹ خدمات کو مضبوط کیا جا سکے ۔ دیا کماری نے محکمہ بہبودی خواتین واطفال کے سکریٹری کرشنا کنال کو یکم مارچ سے اپ گریڈ شدہ آنگن واڑی مراکز کو شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ بھجن لال کی قیادت میں ریاستی حکومت لڑکوں اور لڑکیوں کی صحت مند، تعلیم یافتہ اور اچھی پرورش سے بھرپور نشوونما اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس سلسلے میں 6204 منی آنگن واڑی مراکز کو بڑے آنگن واڑی مراکز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ریاست کے کونے کونے میں ماؤں اور بچوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ بہتر طریقے سے مل سکے ۔ اس سے ماؤں اور بچوں کو صحت مند تغذیہ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا اور بچے بھی اچھی پری سکول تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔اب مین آنگن واڑی مرکز میں ایک ورکر اور ایک اسسٹنٹ رکھنے سے آنگن واڑی کو چلانے میں آسانی ہوگی۔
حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے :کنشانا
بھوپال: مدھیہ پردیش کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے وزیر اے ایس کنشانا نے کہا ہے کہ کسان بھائیوں کو ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ ملے گا۔کنشانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قدم پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیر زراعت نے کہا کہ کسان بھائی پریشان نہ ہوں۔
تباہ شدہ فصلوں کا سروے کیا جا رہا ہے ۔ حکومت نقصان کا ازالہ کرے گی۔