چھپنے او رچھپانے کی سیاست کرنے کے حوالے سے دیوی گوڑہ نے ریلوے منسٹر کی ستائش کی

,

   

مذکورہ جے ڈی ایس سربراہ سے جب پوچھا گیاکہ 2024کے عام انتخابات کے لئے بی جے پی سے اتحاد کا امکان ہے تو گوڈا نے یہ کہتے ہوئے اسبات کو نظر انداز کردیا کہ کون سی پارٹی فرقہ پرست ہے اور کون سی پارٹی فرقہ پرست نہیں ہے وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں


بنگلورو۔ جنتا دل (سکیولر)پارٹی کے صدر ایچ ڈی دیوی گوڑا ایک مناسب انداز میں اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے 2جون کو اڈیشہ ٹرین سانحہ کے بعد مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی کوششوں کی ستائش کی ہے جس میں کم ازکم 288لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور 1000سے زائد زخمی ہوئے ہیں

۔دیوی گوڑا نے کہاکہ ”اشونی ویشنونے انتھک محنت کی ہے اور ستائش حاصل کی ہے“۔ اپویشن پارٹیوں بشمول کانگریس‘ عام آدمی پارٹی‘ بھارت جنتا پارٹی‘ جنتا دل پارٹی‘ ترنمول کانگریس اورکئی دیگر نے ہولناک واقعہ پر ویشنو سے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ گوڑا کا ریل منسٹر پر حالیہ بیان ایک نیا موڑ لے لیاہے اور سیاسی سرکس کے کھیل میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔

دیوی گوڑا کا کہنا ہے کہ ”ریل حادثہ میں ہونے والے بڑے نقصانات سے نمٹنے کے لئے ویشنو نے تمام امکانی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مذکورہ منسٹر نے اپنی ساری قابلیت اور اہلیت کے مطابق کام کیا ہے او ران کے استعفیٰ کی مانگ کرنا مناسب نہیں ہے“۔

مذکورہ جے ڈی ایس سربراہ سے جب پوچھا گیاکہ 2024کے عام انتخابات کے لئے بی جے پی سے اتحاد کا امکان ہے تو گوڈا نے یہ کہتے ہوئے اسبات کو نظر انداز کردیا کہ کون سی پارٹی فرقہ پرست ہے اور کون سی پارٹی فرقہ پرست نہیں ہے وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں۔

بہارچیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر ایک محاذ بنانے کی تیاری کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے ایک جواب میں گوڑا نے کہاکہ ”میں اس ملک کی سیاست کا تفصیلی سے تجزیہ کرسکتاہوں‘اس کا فائدہ کیاہے؟مجھے ایسی کوئی پارٹی بتائیں جس کا تعلق راست یابالواسطہ بی جے پی سے نہیں رہاہے‘ پورے ملک میں مجھے کوئی ایک ایسی پارٹی بتائیں جس کے بعد میں جواب دوں گا“۔

انہوں نے کہاکہ جے ڈی(ایس) فی الحال مجوزہ ضلع‘ تعلقہ‘ او ربروہات بنگلور مہانگر پالیکا (بی بی ایم پی) کے کرناٹک میں انتخابات پر توجہہ لگائے ہوئے ہے۔