چھیڑچھاڑ کی شکایت پر صحافی کو گولی ماردی گئی

,

   

٭ ایک صحافی کو صرف اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ انھوں نے اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تحریر پولس میں دی تھی۔ اس درمیان صحافی پر قاتلانہ حملہ کرنے کے تعلق سے پولس نے 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف زخمی صحافی کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔رپوٹ ہے کہ غازی آباد کے وجے نگر تھانہ حلقہ واقع ماتا کالونی میں پیر کی شب صحافی وکرم جوشی کی کنپٹی پر پستول سٹا کر نامعلوم لوگوں نے گولی چلا دی تھی۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت وکرم جوشی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ بائیک سے جا رہے تھے۔ صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں کے ذریعہ صحافی کی بھانجی کے ساتھ لگاتار چھیڑخانی کی جا رہی تھی جس کی تحریری شکایت انھوں نے تھانہ میں دی تھی۔ پولس کو شبہ ہے کہ تحریر دینے سے ناراض بدمعاشوں نے حملہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اگر صحافی کی تحریر پر کارروائی ہوئی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔