چھ کابینہ اور چار وزرائے مملکت کا عہدے اور رازداری کا حلف

   

چنڈی گڑھ،14نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے اپنی 14دن پرانی حکومت کی آج توسیع کرتے ہوئے اس میں چھ کابینہ اور چار وزرائے مملکت کو شامل کیاہے ۔ آج یہاں راج بھون میں منعقد تقریب میں گورنرستیہ دیو نارائن آریہ نے ان وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر کابینہ کے طورپر حلف لینے والوں میں انل وج، کنورپال گرجر،مول چند شرما،رنجیت سنگھ، جے پرکاش دلال،ڈاکٹر بنواری لال اور وزرائے مملکت کے طورپر اوم پرکاش یادو، کملیش ڈھانڈا،انوپ دھانک اور سندیپ سنگھ شامل ہیں۔