شمس آباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے شمس آباد میونسپل کے 24 اور 25 وارڈس میں پرجا پالنا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسکیم کا جائزہ لیا ۔ اور کہا کہ ریاستی حکومت کی چھ گیارنٹیوں پر حکومت درخواست حاصل کررہی ہے عوام کو چاہئے کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ کریں ۔ ہر وارڈ میں کاونٹر قائم کیا گیا جہاں درخواست حاصل کی جارہی ہیں اور یہ 6 جنوری تک ہی ہوگا ۔ اس موقع پر شمس آباد میونسپل چیرپرسن کولن سشما ریڈی ، کونسلرس ، عہدیدار اور قائدین موجود تھے ۔۔