چھ گیارنٹی اسکیمات پر اقدامات جاری، متفقہ رائے سے کام کرنے کا عزم

   

مشیر حکومت نامزدگی کے بعد پہلی مرتبہ کاماریڈی آمد پر خیرمقدمی تقریب سے محمد علی شبیر کا خطاب

کاماریڈی :یکم ؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت اڈوائیزر نامزد کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ کاماریڈی آمد پر محمد علی شبیر کا زبردست خیر مقدم کیا گیا اور اس موقع پر کاماریڈی حلقہ کے مختلف منڈلوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے آفس پر محمد علی شبیر کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کی بکثرت گلپوشی ، شالپوشی کی اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کی لیکن بد قسمتی سے نظام آباد ، کاماریڈی میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئی لیکن کانگریس پارٹی ان حلقوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی 6 گیارنٹی اسکیمات پر سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے 2 گیارنٹی اسکیمات کی عمل آوری شروع کردی گئی ہے خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت اور 10 لاکھ روپئے آروگیہ شری کی سہولت بھی فراہم کردی ہے اور عنقریب مزید 3 گیارنٹی اسکیمات کی شروعات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں محمد علی شبیر نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹرریونت ریڈی سال میں دو لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بند اقدامات کررہے ہیں اور 7 ہزار نرسوں کی بھرتی عمل میں لائی ہے اسی کے تحت کاماریڈی سرکاری دواخانہ کو 129 نرسوں کی جائیدادیں منظور کی گئی ہے دواخانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور دواخانوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹرس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے چیف منسٹر نے فوری نرسوں کا تقرر عمل میں لایا ہے اسی طرح آنے والے دنوں میں طبی شعبوں کے فروغ کیلئے منصوبہ بند اقدامات کرنے کی فکر میں ہے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فرقدان ہے 10 سال اقتدار پر رہتے ہوئے عوام کو سنہرے تلنگانہ کے خواب دکھا تے رہے لیکن ایک دن بھی سنہرے تلنگانہ کے قیام کیلئے اقدامات نہیں کیا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کے ٹی آر ، ہریش رائو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں تک عوام کو دھوکہ دیتے رہے کانگریس پارٹی اقتدار میں آکر 52 دن ہوئے ہیں اور ابھی سے حکومت پر تنقید کرنا شروع کردی ہے 10 سالوں تک روزگار کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔دلتوں کو تحفظات ، مسلمانوں کو تحفظات کا اعلان کرتے ہوئے اس سے انحراف کرلیا اور نوجوانوں کوبے روزگاری بھتہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس سے بھی وفا نہیں کیا گیا لیکن بنگارو تلنگانہ کے نام پر دھوکہ دیتے رہے انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں اندراماں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ان کمیٹیوں کے ذریعہ مکمل کاموں کو انجام دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 10تا 14 کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے ۔اسی طرح دیہاتوں کیلئے بھی فنڈس منظور کرتے ہوئے اس کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ دیہی کمیٹی، دیہی ترقی کیلئے تمام افراد کی متفقہ رائے سے کام کرنے کی خواہش کی اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو ، ٹائون کانگریس صدر راجو و دیگر بھی موجود تھے ۔