چہرے یا حلیے میں تبدیلی نہ کی جائے:یامی گوتم

   

ممبئی، 4 اکتوبر (آئی اے این ایس) اے آئی کی مدد سے جعلی مواد تیارکیے جانے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے ضمن میں اداکارہ یامی گوتم نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تصاویر میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں۔ اداکارہ یامی گوتم نے اپنی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا کہ عوامی تقریبات میں ان کی لی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے، خواہ مقصد صرف انہیں بہتر یا خوبصورت بنانا ہی کیوں نہ ہو۔ یامی گوتم کا یہ بیان فلم ’دیورا‘ کے گانے ’چٹملا‘ کی ایک تبدیل شدہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد آیا۔ تاہم انہوں نے کسی مخصوص واقعہ کا ذکرکیے بغیر ایکس پر لکھا براہِ کرم عوامی تقریبات کے دوران لی گئی میری تصاویرکو اے آئی کے ذریعہ تبدیل یا بہترکرنے سے گریز کریں۔ براہِ کرم تصاویر کو ان کی اصل شکل میں استعمال کریں۔ کسی فرد کی معلومات اور رضا مندی کے بغیر اے آئی کے ذریعہ اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی یا ردوبدل نہیں کیا جانا چاہیے۔