چیرمین انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن محمد تنویر الدین کی حلف برداری

   

تقریب میں ظہیرآباد و کوہیر کے سینئر عوامی نمائندوں کی شرکت اور نیک خواہشات کا اظہار

کوہیر۔/22 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمدتنویر الدین نو منتخب چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمین حیدرآباد واقع بشیر باغ میں واقع ان کے آفس میں حلف برداری تقریب کے موقع پر کوہیر منڈل بی آر ایس پارٹی قائدین اور عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہوئے بڑے پیمانے پر شالپوشی اور گلپوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر، محمد جلیل احمد سابق آتما کمیٹی ڈائرکٹر ، وحید الدین نوٹ بک اسکول کوہیر نرسملو ایس سی لیڈر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محمد تنویر الدین چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی بشیر باغ حیدرآباد میں ان کی حلف برداری تقریب میں کوہیر منڈل مستقر بی آر ایس پارٹی کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان اقلیتی قائدین نے شرکت کرتے ہوئے نو منتخب چیرمین کی گلپوشی کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنے والد جناب محمد فرید الدین مرحوم کی طرح عوام کی خدمت کرتے ہوئے ان کا نام روشن کریں گے ۔ فرید الدین مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام غیرمسلم افراد کے ساتھ یکسانیت سے پیش آتے تھے، اس وجہ سے وہ ہر مذہب کے لوگوں میں مقبول ہوچکے تھے۔ اس موقع پر محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد افتخار احمد سابق بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر، اشفاق بیگ، محمد محسن، محمد رفیع الدین، محمد عبدالرؤف کویلی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔