چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو کانگریس کا مکتوب

   

حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بھونگیر میں اسکولی طالبات کی عصمت ریزی اور قتل کے ملزم کو سزاء یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ نے مکتوب میں ملک میں غریبوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کے بارے میں جسٹس این وی رمنا کے خیالات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھونگیر کے حاجی پور گاؤں میں 3 اسکولی طالبات کی عصمت ریزی اور قتل کے ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس واقعہ کے باوجود حکومت نے حاجی پور گاؤں کیلئے بس کا انتظام نہیں کیا ہے جس کے نتیجہ میں طالبات پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عدالت نے مقدمہ میں ملزم کو پھانسی کی سزاء سنائی اور دوسرے کیس میں عمر قید دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے مقامی عدالت کے فیصلہ پر عمل آوری توثیق میں تاخیر ہورہی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا کہ مقامی عدالت کے فیصلہ کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے لیکن ہائی کورٹ نے آج تک منظوری نہیں دی ہے۔ ر

مقامی پولیس بھی سزاء پر عمل آوری میں تاخیر سے فکر مند ہے۔ چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے سزاء پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ر