چیف جسٹس این وی رمنا کو عثمانیہ یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ

   

حیدرآباد۔ 6 اگست (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ہے۔ یہاں یونیورسٹی کے 82 ویں کانوکیشن میں چیف جسٹس رمنا کو قانون کے شعبہ میں ان کے کارہائے نمایاں اور غیر معمولی رول کے اعتراف میں ڈاکٹر آف لاز کی ڈگری پیش کی گئی ہے۔