نینی تال: ریاستی حکومت نے اتراکھنڈ کے بنبھول پورہ، ہلدوانی میں تجاوزات ہٹانے کے دوران جمعرات کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور نو تعینات چیف سکریٹری رادھا رتوری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ابھینو کمارصورتحال کاجائزہ لینے کے لئے ہلدوانی پہنچ گئے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رتوری نے کہا کہ شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وہ خود حالات کا جائزہ لینے ہلدوانی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد اگلے اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حالات اب قابو میں ہیں۔ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ وندنا اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ایس مینا سے بات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔