چیف سکریٹری نے سیکریٹریٹ اسٹاف کو ایکتا دیوس پر حلف دلایا

   

حیدرآباد۔ 31 اکٹوبر : چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر سیکریٹریٹ کے اسٹاف کو حلف دلایا ۔ ایکتا دیوس سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔ بی آر کے بھون میں منعقدہ تقریب میں چیف سکریٹری نے اسٹاف کو حلف دلایا کہ وہ جوش و جذبہ کے ساتھ ریاست کے عوام کی خدمات انجام دیں گے ۔