چیف منسٹرمدھیہ پردیش کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی پولیس کو ہدایت

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے بھی چیف منسٹر شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔