حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اتوار کو 11 بجے دن TG EAPCET-2025 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ کنوینر پروفیسر بی ڈی کمار کے مطابق انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی اسٹریمس کیلئے رینکس اور نشانات نتائج کے اعلان کے بعد 11.15 بجے دن امیدواروں کو ویب سائیٹ پر دستیاب ہوں گے۔ امیدوار ان کے ہال ٹکٹ نمبر ڈیسگینیٹیڈ باکس میں داخل کرتے ہوئے ان کے نتائج کی جانچ کرسکتے ہیں۔ نیز انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی اسٹریمس میں ٹاپ دس رینک حاصل کرنے والے طلبہ کے نام بھی جاری کئے جائیں گے۔ یہ نتائج اعلان کے بعد https://eapcet.tgche.ac.in پر دستیاب ہوں گے۔