چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ

   

حیدرآباد۔ 6 اگست (پریس نوٹ) ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، رنگاریڈی آر رتنا کلیانی نے کہا کہ تلنگانہ کی جانب سے بیرون ملک 2022 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ جو یکم جنوری تا 31 جولائی 2022 مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں اور جو چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کے تحت یکم تا 31 جولائی آن لائن اپنی درخواستیں داخل کرچکے ہیں، وہ 10 اگست 2022 تک اپنے اسنادات (ہارڈ کاپی) دفتر ضلع اقلیتی بہبود رنگا ریڈی، سنہاسلور جوبلی بھون لکڑی کا پُل، حیدرآباد پر داخل کرسکتے ہیں۔