چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی کا دورہ دہلی

,

   

امراوتی : چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی دہلی کے دو روزہ دورہ پر آج شام روانہ ہوئے۔ توقع ہے کہ جگن موہن ریڈی کی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات ہوگی۔ علاوہ ازیں وہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن اور وزیر صحت ہرش وردھن سے بھی ملاقات کرکے ریاست سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ 2 جون کو جگن موہن ریڈی کے دورۂ دہلی کے موقع پر امیت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء سے اُن کی ملاقات نہ ہوسکی تھی۔ یہ بھی امکان ہے کہ جگن موہن ریڈی مختلف شعبوں کے تحت ریاست کو وصول طلب 9,164 کروڑ کی اجرائی کا بھی مطالبہ کریں گے۔