چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں صنعتکاروں کے بھاری عطئے

   

حیدرآباد 3 اپریل ( آئی این این ) کئی صنعت کاروں اور اہم قائدین نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں بھاری عطئے دئے ہیں۔ آج کچھ صنعتکاروں اور اہم شخصیتوں نے ریاستی وزیر کے ٹی راما راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے عطئے کے چیکس حوالے کئے ۔ وزیر کے ٹی آر نے ان صنعتکاروں کی ستائش کی جنہوں نے عطئے دئے ہیں۔ آج تلنگانہ انڈسٹریل ویلفیر فیڈریشن ‘ سائی لائیف سائینس ‘ وی ایس ٹی انڈسٹریز ‘ جی ایس جی بلڈرس ‘ اے وی آر اے لیبارٹریز و دیگر نے عطئے دئے ۔