حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی دسہرہ تہوار اپنے آبائی گاؤں کنڈا ریڈی پلی میں منائیں گے۔ چیف منسٹر نے اپنے آبائی گاؤں میں عوام کے درمیان دسہرہ کے موقع پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔ ریونت ریڈی جمعرات کی صبح گاندھی جینتی کے موقع پر باپو گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ وہاں سے اپنے آبائی گاؤں کونڈا ریڈی پلی روانہ ہوں گے ۔ گاؤں والوں کے ساتھ دسہرہ تہوار منانے کے دوران وہ مقامی مندر میں خصوصی پوجا میں حصہ لیں گے ۔ چیف منسٹر مقامی قائدین اور عوام کیلئے دعوت کا اہتمام کریں گے اور رات میں گاؤں میں شب بسری کرنے کے بعد دوسرے دن حیدرآباد واپس ہوں گے ۔ مجالس مقامی کے انتخابات اور کوڑنگل میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے چیف منسٹر کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔1