چیف منسٹر ریونت ریڈی کی گورنر جشنودیو ورما سے ملاقات

   

تازہ ترین صورتحال پر بات چیت، مس ورلڈ مقابلہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج راج بھون پہونچ کر گورنر جشنودیو ورما سے ملاقات کی اور ہند ۔ پاک کشیدگی کے پس منظر میں تلنگانہ میں کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو چیف منسٹر کے ہمراہ موجود تھے۔ ملک کی تازہ ترین صورتحال اور خاص طور پر سرحدوں پر کشیدگی کے پس منظر میں یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ چیف منسٹر نے گورنر کو ریاست کی صورتحال سے واقف کرایا اور کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی تفصیلات پیش کی۔ باوثوق ذرائع کے بموجب چیف منسٹر نے گورنر کے پاس حکومت کی بعض زیرالتواء فائیلس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے گورنر کو مس ورلڈ 2025 ء مقابلہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ مس ورلڈ مقابلہ میں دنیا کے 113 ممالک کی حسینائیں اور مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ 72 واں مس ورلڈ 2025ء مقابلہ تلنگانہ کو عالمی سطح پر شوکیس کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چیف منسٹر نے گورنر کو بیرونی مندوبین کے لئے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دورہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے حکومت کی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی تفصیلات بھی پیش کیں۔1