چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی شدید زخمی

,

   

گھر میں پھسل کر گرنے سے سر پر چوٹ‘حالت مستحکم

کولکاتہ : چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ چیف منسٹر کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور سب لوگ ان کیلئے دعا ئیںکریں۔ایس ایس کے ایم ہاسپٹل کے ایک اہلکار کے مطابق 69 سالہ ممتا بنرجی جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج ضلع میں ایک تقریب سے لوٹنے کے فوراً بعد پھسل گئیں اور اپنے گھر کے فرنیچر سے ان کا سر ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے انہیں علاج کے لیے ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں داخل کرایا ہے۔ہاسپٹل میں داخل ممتا بنرجی بار بار گھر واپسی کی ضد کر رہی ہیں۔ ان کا قافلہ ہاسپٹل میں تیار ہے۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی ٹھوس سرکاری اطلاع نہیں ہے۔ممتا بنرجی کی چوٹ کی خبر ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہماری چیئرپرسن ممتا بنرجی کو بڑی چوٹ لگی ہے۔ برائے کرم ان کے لئے دعا کریں۔