چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ غریبوں کے مسیحا

   

سنگاریڈی میں خون کے عطیہ کیمپ سے چنتا پربھاکر اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کا خطاب

سنگاریڈی ۔کے چندراشیکھر راؤ چیف منسٹر کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں خون کے عطیہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹی آر ایس پارٹی کے 200 قائدین و کارکنان نے حصہ لیتے ہوئے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر بی وجے لکشمی چیر مین بلدیہ سنگاریڈی نر ہراریڈی چیر مین ضلع لبراری پی مانکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی وجیند ریڈی نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کی عوام کو 60 سال کے دیرینہ خواب کی تکمیل کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنایا اور ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے کئی ایک اقدامات کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ غریبوں کے مسیحا ہے ضلع میں چیف منسٹر کے۔ چند را شیکھر راؤ کی یوم پیدائش کے موقع پر پہلے دن صدر ضلع ٹی آر ایس سنگاریڈی چنتا پربھاکر کے ہاتھوں سرکاری دوا خانہ میں مریضوں میں میواجات کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں کے سی آر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ رکھا گیا جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور آج ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپٹل سنگاریڈی میں ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں خون کے عطیہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کئی ٹی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان نے حصہ لیتے ہوئے خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سری ہری محمد خواجہ خان محمد سمیع محمد۔ شیخ رشید، واحد یونس بیگ وینکٹیشورلو ، نرسملو، محمد مصطفی ، حبیب رسول۔ اور حمد اظہر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
جڑچرلہ میں مریضوں میں میوہ جات کی تقسیم
جڑچرلہ ۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے ضمن میں آج مجلس بلدیہ مسرز ڈی لکشمی کے زیر قیادت بادے پلی کے سرکاری دواخانے میں مقامی کونسلرس کے ہمراہ مریضوں میں میوہ جات تقسیم کرتے ہوئے مریضوں کو صحت یاب ہونے کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کئے ۔