چیف منسٹر کے سی آر سے رام چندرا مشن کے نمائندوں کی ملاقات دیہی ترقی اور کسانوں کی مدد کے لیے اقدامات

   

حیدرآباد۔23۔ جنوری (سیاست نیوز) عالمی سطح پر خدمات انجام دینے والی مذہبی اور روحانی تنظیم رام چندرا مشن کے نمائندوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔ تنظیم کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں فلاحی خدمات انجام دی جاتی ہے اور دیہی ترقی کے علاوہ زرعی شعبہ میں بھی تنظیم کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ رام چندرا مشن کے روحانی گرو کملیش پٹیل نے چیف منسٹر کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ پروگرام بہت جلد حیدرآباد کے کسی مرکزی مقام پر منعقد ہوگا۔ رام چندرا مشن کے نمائندوں نے چیف منسٹر کو تنظیم کی سرگرمیوں سے واقف کرایا اور کہا کہ تنظیم کا مقصد دیہی ترقی کو یقینی بنانا اور کسانوں کی مدد کرنا ہے ۔ وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ چیف منسٹر نے رام چندرا مشن کی سرگرمیوں کی ستائش کی اور حکومت کی جانب سے دیہی ترقی اور زرعی شعبہ کی ترقی کے اقدامات سے واقف کرایا۔ر