چیف منسٹر کے سی آر موقع پرست سیاستداں: وائی ایس شرمیلا

   

حیدرآباد/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر ایک موقع پرست سیاستداں ہیں اور وہ حالات کے لحاظ سے اپنا رنگ تبدیل کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے ساتھ کے سی آر ہی نہیں بلکہ بی جے پی اور کانگریس نے بھی دھوکہ کیا ۔ شرمیلا کی پدیاترا وقارآباد سے سنگاریڈی پہنچ گئی۔ جگہ جگہ پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی طرز کی حکمرانی واپس لانے تک وہ خاموش نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر آر ٹی سی بس کرایوں اور برقی شرحوں میں اضافہ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے زعم میں چیف منسٹر کے سی آر من مانی کررہے ہیں۔ ر