چیف منسٹر کے سی آر نے آندھرا کی رکن اسمبلی روجا کی فون پر عیادت کی

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج آندھرا پردیش کی ناگاری رکن اسمبلی روجا کو فون کرتے ہوئے ان کی عیادت کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ روجا کا چینائی کے ایک دواخانہ میں آپریشن ہوا ہے ۔ چیف منسٹر نے روجا کو فون کرتے ہوئے ان کی مزاج پرسی کی ۔تفصیلات کے بموجب روجا کی گذشتہ سال ہی سرجری ہونے والی تھی تاہم کورونا وباء کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ وہ معمول کے چیک اپ کیلئے دواخانہ گئیں تو ڈاکٹر نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا جس پر روجا نے سرجری سے اتفاق کیا ۔