حیدرآباد 5 ڈسمبر ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ یہ قابل تعریف ہے کہ کالیشورم پراجیکٹ کو تین سال کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے اور اب یہ پراجیکٹ ریاست میں زرعی برادری کو پانی سربراہ کرنے کے موقف میں آگیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کالیشورم پراجیکٹ کے تعلق سے ایک کتاب کی رسم اجراء پرگتی بھون میں انجام دی ۔ یہ کتاب چیف منسٹر کے او ایس ڈی (ٔ آبپاشی ) سریدھر دیشپانڈے نے تحریر کی ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس میں کالیشورم پراجیکٹ کے تعلق سے مکمل تاریخ اور جامع اطلاعات دی گئی ہیں اور یہ مستقبل کی نسلوں کیلئے ایک تحفہ ہے ۔