ایم ایل ایز ممکن ہے کہ ایک قرارداد کو منظوری دیں گے اور پارٹی ہائی کمان کو چیف منسٹر پر قطعی فیصلہ کرنے کا اختیار رہے گا
شملہ۔ ہماچل پردیش انتخابات میں ایک جیت درج کرانے کے بعد کانگریس اراکین اسمبلی کا جمعہ کے روز شملہ میں ایک چیف منسٹر کے متعلق فیصلہ کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوگا۔
ہماچل کانگریس مقننہ پارٹی اجلاس کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس راجیو بھون میں منعقد ہوگا۔ ہماچل پردیش کانگریس کے انچارج راجیوشکلا اور سوپر وائزر بھوپیش باگھیل اور بھوپیندر ہڈا بھی اس میٹنگ میں موجود ہوں گے۔
ایم ایل ایز ممکن ہے کہ ایک قرارداد کو منظوری دیں گے اور پارٹی ہائی کمان کو چیف منسٹر پر قطعی فیصلہ کرنے کا اختیار رہے گا۔
پہاڑی ریاست میں کانگریس نے اپنا کوئی چیف منسٹرامیدوار پیش نہیں کیاتھا‘ چندی گڑھ میں اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ کیاتھا مگر واضح اکثریت حاصل ہوجانے کے بعد اس نے اپنا منصوبہ تبدیل کردیا ہے۔
کانگریس کے لئے یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ کئی دعویداروں میں سے اپنا چیف منسٹر منتخب کریں جس میں پرتبھا سنگھ بھی شامل ہیں۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر سکھویندر سنگھ ساکو‘ اورسی ایل پی لیڈر مکیش اگنی ہوتری بھی اس عہدے کے لئے دعویداروں میں شامل ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کے روز شکلا نے کہاتھا کہ پارٹی کی قیادت ہماچل پردیش کا چیف منسٹر کون بنے گا اس کا فیصلہ کریگی۔
ہماچل پردیش کے نتائج پر اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی چیف ہی چیف منسٹر امیدوار کے کا فیصلہ لیں گے۔
درایں اثناء بعض کانگریس کے بعض قائدین نے بی جے پی کی ”خرید وفروخت“ کی کوششوں میں پکڑے گئے۔
جمعرات کے روز پانچ سال کے بعد کانگریس ہماچل پردیش میں دوبارہ اقتدار میں ائی ہے۔ حکومت کی مخالف لہر کے چلتے 68ممبرس کے ایوان اسمبلی میں کانگریس نے 40سیٹوں پر جیت کے ذریعہ واضح اکثریت حاصل کی ہے۔