چیف منسٹر ہریانہ کھٹر کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

   

نئی دہلی،29اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے منگل کو یہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔مسٹر کھٹر نے 27اکتوبرکو ہریانہ کے وزیراعلی کے عہدے کا دوسری بار حلف لیا ہے ۔وزیر اعلی کے عہدے کا دوبارہ حلف لینے کے بعد مسٹر کھٹر آج پہلی بار نئی دہلی پہنچے ۔وزیراعلی نے مسٹر سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مسٹر سنگھ نے مسٹر کھٹر کو ہریانہ کو ترقی اور بہترحکومت کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اپنی نیک دعاؤں سے نوازا۔