چیف منسٹر ہریانہ کی ریلی میں احتجاج کرنے والے کسان گرفتار

   

حصار: ہریانہ کے حصار ضلع کے اوکلانا میں چیف منسٹر نایاب سنگھ سینی کی ریلی میں احتجاج کرنے والے تقریباً 40 کسانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔چیف منسٹر کو دوپہر ڈیڑھ بجے ریلی میں آنا تھا۔ ان کی آمد سے قبل ہی سورے والا چوک پر کسان جمع ہو گئے ۔ بعد میں جب کسان جلسہ گاہ کی طرف جانے لگے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کردی۔ پولیس نے کسانوں کو حراست میں لے کر تھانہ بروالا منتقل کیا ۔کسان لیڈر سردانند راجلی نے کہا کہ کسان چیف منسٹر سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 2020 زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 750 کسانوں کی موت کیلئے کون ذمہ دار ہے ؟ ۔