چیلسی نے دوسری مرتبہ چمپینس لیگ جیتی

   

کوچ اور گول کرنے والا کھلاڑی جرمن، مگر جیت چیلسی کی ہوئی

پورتو(پرتگال) : چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 1-0سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چمپینس لیگ فٹ بال ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔ کائی ہاروٹز نے سنیچر کو کھیلے گئے اس مقابلے میں میچ کا واحد گول داغا۔ چیلسی نے دوسری مرتبہ یہ خطاب جیتا۔ اس نے پہلی مرتبہ یہ خطاب 2012 میں جیتا تھا۔ تقریباً چودہ ہزار مداحوں نے اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ دیکھا۔ جرمن کھلاڑی کائی ہاروٹز نے میچ کے 42 ویں منٹ میں چیلسی کی طرف سے گول کیا۔ یہ اس مقابلے کا واحد گول ثابت ہوا اور اس نے مانچسٹر سٹی کا خواب چکناچور کردیا۔ کوچ پیپ گرڈیولا کے گائنڈس میں سٹی کی ٹیم خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جارہی تھی۔ پہلے یہ میچ ترکی کے استنبول میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں کورونا کی وجہ سے ٹریول رسٹریکیشن کی وجہ سے اس مقابلے کو پرتگال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ چیلسی نے ٹورنامنت کے سیمی فائنل میں 13 مرتبہ کی چمپئن ریال میڈرڈ کو شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ وہیں سٹی نے سیمی فائنل میں گزشتہ سال کی رنراپ پیرس سینٹ جرمین کو دو۔صفر سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یوایفا چمپینس لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش پریمیر لیگ کی چمپئن ہے ۔ چیلسی کی اس کامیابی کو کلب کے جرمن کوچ تھوماس ٹوخل کی بہترین منصوبہ بندی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن صوبے باویریا میں پیدا ہونے والے تھوماس ٹوخل نے کہا، ہم نے یہ میچ جیتنا تھا۔ ہم نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کھل کر کھیلے۔