چینائی دھونی کو چھوڑے:چوپڑا

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ چینائی سو پر کنگس کو اپنے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو چھوڑنا چاہئے ۔ دھونی کو ٹیم سے خارج کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران دھونی کو دوبارہ حاصل کرنے سے ٹیم کے 15 کروڑ روپئے بچ جائیں گے جس کا بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔چوپڑا نے اس حکمت عملی کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ دھونی کو ریلیز کرتے ہوئے رائٹ ٹو میچ کارڈ کے ذریعہ دھونی کو دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ اختیار کرے اس دھونی کو برقرار رکھنے کے علاوہ 15 کروڑ میں بچائے جاسکتے ہیں جس سے دوسرے کھلاڑیوں کا حاصل کیا جاسکتا ہے۔