بیجنگ ؍ اسلام آباد : چینی وزیر خارجہ چن گانگ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے ۔