چینی کروڑپتی شخص، 27ویں مرتبہ یونیورسٹی کا امتحان دینے کیلئے تیار

   

بیجنگ: اپنی محنت سے کروڑ پتی بننے والے چینی کروڑ پتی شخص نے اب 27 ویں مرتبہ یونیورسٹی کا مشہور امتحان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل 56 سالہ ِلیانگ شائی چین کے مشہور اور مشکل ترین ’گاؤکاؤ‘ امتحان میں 26 مرتبہ ناکام ہوچکے ہیں۔ اس امتحان کے بعد اعلیٰ چینی جامعات اور کالجوں میں داخلے کی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔ لیکن سفید بالوں کے ساتھ پرعزم لِنگ نے اب بھی ہمت نہیں ہاری ہے اور انہیں اپنی کامیابی کا یقین بھی ہے۔اگرچہ لیانگ شائی کے پاس دولت کا ڈھیر ہے لیکن وہ چین کی اعلیٰ ترین سچوان یونیورسٹی میں پڑھنے کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ ان کا دیرینہ خواب بھی ہے۔ ہرسال لاکھوں افراد گاؤ کاؤ امتحان میں بیٹھتے ہیں اور اس بار ایک کروڑ 30 لاکھ نوجوان طلبا و طالبات اس امتحان میں شریک ہوں گے۔