چینی کمپنی علی بابا کی ایغور مسلمانوں کی شناخت کے سافٹ ویئر کی تیاری

   

بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے ایک آسا فیشیل رکگنیشن یا چہرے سے شناخت کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جو ایغور مسلمانوں اوردیگر اقلیتی گروپوں کے افراد کی شناخت میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر یہ دکھایا گیا کہ تصاویر اور ویڈیو کی مدد سے یہ سافٹ ویئر کیسے اقلیتی گروپوں کے ارکان کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد علی بابا نے اپنی ویب سائٹ سے یہ مواد خارج کر دیا اور خبر رساں اداروں کی وضاحت کی درخواستوں پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکی ریسرچ کمپنی IPVM نے اس سافٹ ویئر کا راز فاش کیا ہے۔ چینی صوبے سنکیانگ میں ایک ملین مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھا جا رہا ہے۔