چین۔ روس تجارت، اقتصادی تعاون میں اضافہ برقرار

   

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور روس نے شاندار تجارتی اور اقتصادی تعاون کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مزید ہم آہنگی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزارت تجارت(ایم او سی)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی مندی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین اور روس کے مابین تجارت 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت 35.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 46 ارب 87 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان گافینگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین مسلسل 12 سالوں سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔