چین اور روس کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا

   

حوثیوں کا تیقن ، دونوں ممالک کی جانب سے حوثیوں کی سیاسی مدد کا امکان
صنعا :حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ چین اور روس کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے ۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں روسی اور چینی جہازوں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے ۔ یمنی گروپ کی بات چیت کے بارے میں علم رکھنے والے متعدد افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ عمان میں چین اور روس کے سفارت کاروں اور حوثیوں کی اعلیٰ سیاسی شخصیات میں سے ایک محمد عبدالسلام شامل تھے ۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک بدلے میں ”اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اداروں میں حوثیوں کو سیاسی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔اس رپورٹ پر چین، روس یا حوثیوں کی جانب سے کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ یمن کے حوثی باغی جو غزہ پر جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نومبر سے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انھوں نے بحر ہند کے علاقے میں بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو بڑھانے کی دھمکی دی ہے ۔