چین اور لاؤس کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح

   

بیجنگ : جنوب مغربی چین اور پڑوسی ملک لاؤس کو ریلوے لائن کے ذریعے جوڑ دیا گیا ہے۔ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ منصوبہ کا مقصد وسیع و عریض اقتصادی زون کا قیام ہے۔ایک ہزار کلومیٹر طویل ریلوے لائن چینی صوبے یوننان کے کنمینگ اور لاؤس کے دارالحکومت وین تیان کو آپس میں ملاتی ہے۔ 2015 ء میں شروع کی گئی کی تعمیر کی تکمیل کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں چینی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔