چین او ردیگر ممالک سے اڑان بھرنے والوں کو کویڈ کی منفی رپورٹ لازمی

,

   

یکم جنوری سے ہندوستان کے لئے اڑان بھرنے والے مسافرین کو روانگی سے قبل ائیر سویدھا پورٹل پر آر ٹی پی سی آر کی منفی کویڈ رپورٹس اپل لوڈ کرنا ہوگا۔


نئی دہلی۔چین‘ جاپان‘ ہانگ کان‘ ساوتھ کوریا‘ سنگا پور اورتھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے مسافرین یکم جنوری سے اپنی منفی کویڈ رپورٹ رکھنا لازمی ہے‘ وزیر صحت مانسکھ منڈاویا نے جمعرات کے روز یہ بات کہی ہے۔

یکم جنوری سے ہندوستان کے لئے اڑان بھرنے والے مسافرین کو روانگی سے قبل ائیر سویدھا پورٹل پر آر ٹی پی سی آر کی منفی کویڈ رپورٹس اپل لوڈ کرنا ہوگا۔منڈاویا نے کہاکہ ہندوستان کے لئے روانگی سے 72گھنٹو ں قبل جانچ کرانی ہوگی۔

وزیر صحت نے کہاکہ یہ ضرورت تمام بین الاقوامی مسافروں کے ہندوستان پہنچنے پر آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں میں ان کی روانگی کے مقام سے قطع نظر ان کے بے ترتیب دو فیصد ٹسٹوں کے علاوہ ہے۔

بعض ممالک میں کرونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ کے پیش نظر حکومت نے یہ چوکسی اختیار کی‘ کویڈ گائیڈ لائنس سخت کردلئے ہیں اور ریاستی اور مرکز کے زیراقتدار علاقوں میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا استفسار بھی کیاگیاہے۔

جمعرات کے روز وزرات صحت کی جانب سے پیش کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں 268کویڈ کے معاملات درج ہوئے ہیں جبکہ فعال معاملات کی تعداد 3552تک بڑھ گئی ہے۔

وزرات نے کہاکہ یومیہ مثبت شرح 0.11فیصد ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 0.17فیصد درج کی گئی ہے