چین سے معذرت خواہی کرنے امریکی صدرکا انکار

   

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا جاسوس غبارہ مار گرانے پر چین سے معافی نہیں مانگے گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ چین غبارے کو جاسوس کے لئے استعمال کررہا تھا تاہم شمالی امریکا میں مار گرائے گئے تین اجسام کسی ملک کیلئے جاسوسی نہیں کررہے تھے۔امریکی صدر نے کہاکہ وہ غبارے کے معاملے پر چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے بات کریں گے۔ ہم کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے تاہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ بائیڈن نے کہا کہ کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔ اگر کوئی چیز امریکی شہریوں کیلئے باعث خطرہ بنے گی تو اسے مارگرایا جائے گا۔چین نے غبارے کو جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔ چین کے مطابق غبارہ موسم کی معلومات جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا اور اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔