بیجنگ:چین کے نائب وزیراعظم ڑانگ گوچھنگ نے بیجنگ میں گزشتہ روز ڈنمارک کی انٹرنیشنل ہیلتھ کیئر کمپنی نوو نورڈِسک کے صدر اور سی ای او لارس فرورگارڈ جورجینسن سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن،نائب وزیراعظم ڑانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اعلی سطح پر معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم اور ملک میں نوو نورڈیسک سمیت غیر ملکی کمپنیوں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ڑانگ نے بائیومیڈیکل اختراعات اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کی مضبوط بنیاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین لوگوں کی صحت کے تحفظ کو سٹریٹجک ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے اور بایو میڈیسن کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہاہے۔