بیجنگ : وسطی چین کے صوبہ ہنان میں متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد کی موت اور 66 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب صوبہ ہنان کے چانگشا شہر میں جوچانگ۔ گوائنگجھو ہائی وے پر 10 منٹ کے اندر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مقامی ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حادثات میں 16 افراد کی موت اور 66 دیگر زخمی ہوگئے جن میں 8 شدید زخمی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کیلئے 182 فائر فائٹرز کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔