بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ کن گانگ نے منگل کو تمام متعلقہ ممالک سے یوکرین تنازعہ کو بھڑکانے ، بیجنگ پر الزام تراشی اور “یوکرین آج ، تائیوان کل” جیسے بیانات پر روک لگانے کی اپیل کی۔ گانگ نے چین کے عالمی سلامتی اقدام کی اشاعت کے موقع پرایک بریفنگ میں بتایا کہ ہم صلح کو فروغ دینا اوربات چیت کو جاری رکھیں گے اوریوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے چین کے علم کا اشتراک، بین االقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے نیز تمام فریقین کے خدشات کو دورکرتے ہوئے عام سلامتی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ تمام متعلقہ ممالک سے یوکرین تنازعہ کو بھڑکانا بند کرنے ، چین پر الزام اور ذمہ داری ڈالنا بند کرنے اور ’یوکرین آج، تائیوان کل‘ جیسے بیانات پر روک لگانے کی اپیل کررہا ہے ۔