چین کا سب سے بڑا ایئر شو شروع، جدید طیاروں کی نمائش

   

بیجنگ : چین کا سب سے بڑا ایئر شو ’چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرواسپیس ایگزیبیشن‘ آج زوہائی شہر میں شروع ہوگیا ہے۔ایئر شو میں چین نے اپنے جنگی طیاروں اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنا اینٹی شپ ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا ہے، یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر سے زائد مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایئر شو میں اینٹی ڈرون امبیٹ سسٹم بھی پہلی بار منظر عام پر آیا، اس میں انتباہی سراغ رساں سسٹم، بغیر پائلٹ کے چلنے والے آلات اور باآسانی نقل و حرکت کرنے والے ہتھیار موجود ہیں۔