چین کو شکست ،ہندوستان 6 سال بعد کوارٹر فائنل میں داخل

   

شاہ عالم۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے گروپ مرحلے کے مقابلے میں ٹورنمنٹ کی پسندیدہ ٹیم چین کو 3-2 سے شکست دے کر چھ سال بعد بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ (بی اے ٹی سی) کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ دو اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو موجودہ قومی چمپئن انمول کھرب اور خواتین کی ڈبلز کی جوڑی ٹریسا گایتری نے ہندوستانی ٹیم کو یہ شاندار جیت درج کروانے میں مدد کی۔ بی اے ٹی سی نے سندھو کو پہلی بار مسابقتی بیڈمنٹن میں واپسی کرتے ہوئے دیکھا جب وہ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پچھلے اکتوبر میں فرنچ اوپن میں پریشان ہوئی تھی۔ سندھو نے ٹائی کے پہلے میچ میں یو ہان کو 40 منٹ کے اندر راست گیمز میں 21-17، 21-15 سے ہرا کر فتح حاصل کی۔ تاہم چینی ٹیم نے تیزی سے اسکورکو 1-1 سے برابر کر دیاکیونکہ ڈبلز کی جوڑی اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹوکو 19-21، 16-21 کے اسکور کے ساتھ راست گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے مقابلے میں اشمیتا چلیہہ کو ژی یی وانگ سے 13-21، 15-21 کے اسکور کے ساتھ راست گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے ٹائی میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے چین کو سازگار موقف میں داخل کردیا تاہم گایتری گوپی چند اور جولی ٹریسا کی متحرک جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقشہ بدل دیا جیسا کہ انہوں نے لی جنگ یی اورژو لیو منگ کے خلاف تین گیمز میں 10-21، 21-18، 21-17 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائی 2-2 سے برابرکر دی۔ اس کے بعد تمام ذمہ داری 16 سالہ انمول کھرب پر تھی، جو وو لو یوکے خلاف تین گیمز کے سنسنی خیز مقابلے میں 22-20، 14-21، 21-18 کے اسکور کے ساتھ فتح یاب ہوئے۔ سنسنی خیز مقابلہ ایک گھنٹہ اور18 منٹ تک جاری رہا۔
آئی پی ایل 2024 مارچ
کے آخر میں شروع ہوگا
نئی دہلی۔ انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے واضح کیا کہ لیگ کا 2024 ایڈیشن ہندوستان میں مارچ کے آخر سے شروع ہوگا اور عام انتخابات کی تاریخوں کی تصدیق ہونے کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہندوستانی حکومت اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لیگ ہندوستان میں ہو۔ ہم عام انتخابات کے تفصیلات کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں اور پھر ہم اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں گے… جیسے کہ کون سی ریاست کس کھیل کی میزبانی کرے گی۔ الیکشن کے وقت اس طرح کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آئی پی ایل کے لیے کسی عارضی تاریخ کا اشتراک کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا، یہ (آئی پی ایل) غالباً مارچ کے آخر سے شروع ہو جائے گا اور عام انتخابات اپریل میں ہیں، اس لیے ہم حکومت کی مدد سے اس پرکام کریں گے۔ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، دس ٹیموں کے ساتھ دولت مند ٹرافی کے لیے کوشاں ہیں، توقع ہے کہ جملہ 74 میچز کھیلے جائیں گے۔