چین کی سمندری اشیائے خوردنی پر پابندی ناقابل قبول

   

ٹوکیو: جاپان نے کہا ہے کہ اس کی سمندری خوردنی اشیا کی درآمد پر پابندی لگانے کے چین کے اقدام کا وہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے تحت مقابلہ کرے گا۔ جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے چہارشنبہ کو یہ بات کہی۔ چین نے حال ہی میں جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) سے ٹریٹڈ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی وجہ سے جاپانی سمندری غذا ئی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے ۔ جاپانی ایجنسی کیوڈو نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جاپانی حکومت چین کے اس اقدام کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ مسٹر ماتسونو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس قسم کی کارروائی (چین کی کارروائی) کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ڈبلیو ٹی او کے نظام کے تحت ضروری کارروائی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔