چین کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین 90 فیصد موثر قرار

   

بیجنگ :کلینکل ٹرائل میں چین میں تیار کی گئی کووڈ 19 کی سنگل ڈوز ویکسین شدید نوعیت کے کیسز میں 90 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔شنگھائی میں ویکسی نیشن مہم میں اس ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے، یہ چین کی پہلی کووڈ ویکسین ہے جو جسم میں کورونا وائرس کی اسپائک جین داخل کرنے کیلئے ویکٹر کی حیثیت سیاڈینو وائرس پر انحصار کرتی ہے۔چین میں مقامی سطح پر تیار کی گئیں پانچ ویکسین کو استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔